صفدر حسین انجم چیئرمین پبلک فیسلٹیشن کمیٹی بورڈ آف ریونیو تعینات

صفدر حسین انجم چیئرمین پبلک فیسلٹیشن کمیٹی بورڈ آف ریونیو تعینات

  

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما صفدر حسین انجم کو ان کی پارٹی خدمات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پبلک فیسلٹیشن کمیٹی بورڈ آف ریونیو پنجاب کا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کردیا گیا ۔ اس موقع پر صفدر حسین انجم نے کہا کہ پارٹی قیادت کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تعینات کیا، میں کوشش کروں گا کہ پارٹی کے اس اعتماد پر پورا اتروں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک ایم این اے۔ سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وحید عالم خان ایم این اے، میاں مرغوب احمد ایم پی اے نے صفدر حسین انجم کی بطور چیئرمین بورڈ آف ریونیو تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -