پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم ہولڈر اورنج منصوبہ پر تنقید کرکے سیاست چمکا رہے ہیں،عارف بٹ

پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم ہولڈر اورنج منصوبہ پر تنقید کرکے سیاست چمکا رہے ...

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 62عارف حمید بٹ نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کی تکمیل سے سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں کو ہو گا جن کے پاس اپنی کوئی ذاتی سواری نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم ہولڈر اس عظیم قومی منصوبے پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ بلاوجہ کی مخالفت کے باوجود عوامی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ منصوبے جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لاہور شہر کا شمار دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک سے ہورہا ہے اور اس سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -