کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، میاں ایوب

کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، میاں ایوب

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ جب تک ملک سے دہشت گردی ‘کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں جمہو ریت اور پار لیمنٹ مضبوط اور ترقی خوشحالی بھی ممکن نہیں ہوسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اصولی موقف اور نظریے کی وجہ سے پاکستان کی سب بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے۔

اور عوام کی طاقت سے ہی ہم بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے اور ملک کو کر پشن ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -