عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن)کا نصب العین ہے،محمد اقبال

عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن)کا نصب العین ہے،محمد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و جنرل کونسلر یونین کونسل 233محمد اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن)کا نصب العین ہے اورمنتخب نمائندے عوام کے مسائل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کے انقلابی منصوبہ جات کو مکمل کر کے سنگ میل عبور کررہی ہے مسلم لیگ کا کام ہی عوام کی دن رات خدمت کرنا ہے جو ہم کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔