اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بھی کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا ،سہیل بٹ

اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بھی کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا ،سہیل بٹ

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل سہیل محمود بٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں کامیابی سے میٹرو بس چل رہی ہے اور انشاء اللہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بھی کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور اس سے لاہور کے عوام کو ایک بہترین اور معیاری ٹرین سروس ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اب تبدیلی ووٹ اور جمہوریت کے ذریعے ہی آئے گی اور چور دروازے سے حکومت کرنے کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے 2018میں ابھی وقت ہے اورہم انشاء اللہ تمام عوامی توقعات پوری کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ عوامی ووٹوں سے الیکشن میں کامیاب ہوتی ہے اور آئندہ بھی ہم ہی کامیاب ہوں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -