حکمرانوں کا احتساب ضروری ہے ،فیاض بھٹی

حکمرانوں کا احتساب ضروری ہے ،فیاض بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب ضروری ہے ،حکمران ہر بار احتساب کے شکنجے سے بچ نکلتے ہیں مگر اس بار ایسا نہیں ہوگا،ایک ایک لٹیرے کا محاسبہ ہوکر رہے گا ، عوام حکمرانوں کی ناانصافیوں کی وجہ سے محرومیوں کا شکارہیں حکمرانوں کے آمرانہ رویے اور ناانصافی پر مبنی پالیسیوں سے صرف پنجاب کے عوام پریشان نہیں بلکہ حکمرانوں نے بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو بھی متنفر کردیا ہے ۔ہرکوئی حکمرانوں کی من مانیوں اور دوسروں کے حقوق غصب کرنے کی شکایت کرتا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ریاست عوام پر ظلم و جبر کی بجائے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرے ۔انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں کوئی وی آئی پی نہ ہو اور سب کو برابرکے حقوق حاصل ہو ۔