لوڈشیڈنگ بحران ختم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں ،اجمل ہاشمی

لوڈشیڈنگ بحران ختم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں ،اجمل ہاشمی

  

لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 232اجمل ہاشمی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے بحران کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں حکومت کی آئینی و قانونی مدت پوری ہونے سے قبل ملک سے دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے روس ،ازبکستان ،ایران سمیت تمام بڑے ممالک فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں اس میگا پروجیکٹ کی کامیابی کے ثمرات ابھی سے ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 2013کے الیشن سے قبل جو عوام سے وعدے کیے ان کو پورا کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں غیر ملکی ادارے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے پاکستان ایشیاء کے ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑے ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -