مضر صحت اشیاء کی فروخت کیخلاف حکومت نوٹس لے

مضر صحت اشیاء کی فروخت کیخلاف حکومت نوٹس لے

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ناقص ،گھٹیا اور مضر صحت اشیاء خوردونوش سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر برائلر نیم مردہ، لاغر اور سٹیئر ائیڈ مکسڈ خوراک سے پرورش کیا ہوا چکن بازار میں فروخت کررہے ہیں جس سے ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بڑھ رہا ہے گدھوں، لولے، لنگڑے اور مردہ جانور کے گوشت کا کاروبار تو عرصہ دراز سے کیا جارہا ہے۔ مضر صحت اشیائے خورونوش کے استعمال کی وجہ سے خاص طور پر ہیپا ٹائٹس اور دیگر امراض میں اضافہ ہو رہا ہے اور آج نہ صرف سرکاری بلکہ نجی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کا ہجوم لگا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا پر اشتہاری مہم چلا کر سب اچھا کا ورد کر رہی ہے۔ عوام حکومت کے جھوٹوں سے عاجز آ چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کی طرز حکمرانی کو کوس رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -