کلبھوشن کو موت کی سزا ملٹری کورٹ کابہترین فیصلہ ہے

کلبھوشن کو موت کی سزا ملٹری کورٹ کابہترین فیصلہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ ردعمل میں کہاہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کاسنا یا جانا والا فیصلہ ملٹری کورٹ کابہترین فیصلہ ہے ، اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو نا چا ہیے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برداری کو بھی اعتماد میں لینا چا ہیے ، بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینا سب پاکستانیوں پر فرض ہے ، نواز شریف بھی قوم کے سامنے کھل کر اپنا موقف دیں، بھارت خطے میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت خطے کا امن تباہ کر نے کی سازشیوں میں مصروف ہے ، مودی کا مکروہ چہرہ پورے دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر ے گا ،گجرات کے قصائی مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام پر جارحیت ، سفاکیت اور بربریت کی انتہا کر دی ہے ، عالمی برداری کشمیروں کی نسل کشی کوفوری بند کروائے ا ور بھارتی مظالم کا نو ٹس لے ۔