یو سی پی میں ’’ڈریم اینڈ سکرین کانٹسٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب

یو سی پی میں ’’ڈریم اینڈ سکرین کانٹسٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں گزشتہ روز یو سی پی میڈیا کلب اور سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے اشتراک سے دستاویزی فلموں کے مقابلہ’’ڈریم اینڈ سکرین کانٹسٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت روزنامہ پاکستان کے مدیر اعلیٰ مجیب الرحمن شامی نے کی اور میزبان ڈین آف فیکلٹی مغیث الدین شیخ اورڈاکٹر شامی تھے۔ جبکہ ججز کے فرائض دنیا نیوز کے اجمل جامی اور ایکسپرس نیوز کے ملک ندیم زعیم نے انجام دیئے۔ شیخ مغیث الدین نے اپنے افتتاحی خطاب میں مقابلہ کے انعقاد کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہاس کا مقصد طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔مقابلہ میں پنجاب یونیورسٹی،کنیئرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی ،لاہور کالج وومن یونیورسٹی،بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی اور نیشنل کالج آف دی آرٹس میں زیر تعلیم طلباء کی بنائی ہوئی دستاویزی فلمیں’’حجاب ان اسلام‘‘،’’میدان‘‘،’’سوشل میڈیا‘‘،’’اکبری منڈی‘‘،’’پرچم‘‘ اور’’ہو ایم آئی‘‘پیش کی گئیں۔مقابلہ میں نمبر ون خواجہ سراؤں کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم’’ہو ایم آئی‘‘قرار پائی جس کو کنیئرڈ کالج فار وومن یونیوورسٹی کی طالبہ نے بنایا تھا جبکہ لاہور کالج وومن یونیورسٹی اور بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے طلباء کی فلمیں ’’ہمارا پرچم‘‘اور ’’میدان‘‘بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئیں ۔تقریب کے دوران نوجوان گلوکاروں عفیفہ بٹ اور فواد نے مہمانوں کو خوب محظوظ کیا ۔مجیب ارحمن شامی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جن طلباء کو انعام ملیں ہیں میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میں ججز کے فیصلے پر رائے زنی نہیں کرتا بلکہ اسے قبول کرتا ہوں ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو اپنے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر ملکہ ھاصل ہے اگر دستاویزی فلموں کا موضوع طے کرلیا جاتا تو اس سے بہتر کام ہوسکتا تھا ہم لوگ اپنی ڈاکومنٹریز کے ذیعے دنیا کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں ۔ہمارے پاس بے پناہ موضوعات موجود ہیں۔مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل میں بہتر پرفارم کرسکتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر صدر محفل مجیب الرحمن شامی ،ججز اجمل جامی،ملک ندیم زعیم ،پیٹرن ان چیف یخشی سلیم ،نوجوان گلوکاروں عفیفی بٹ اور فوادکو سوینیئر پیش کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -