متروکہ وقف املاک بورڈ انتظامیہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایف بی آرنے نوٹس بھجوادیئے

متروکہ وقف املاک بورڈ انتظامیہ کو ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایف بی آرنے نوٹس ...

  

 لاہور(اپنے نمائندے سے)متروکہ وقف املاک بورڈ انتظامیہ نے چار برس کے عرصہ میں اربوں روپے کی زرعی ،سکنی اور کمرشل پلاٹ آکشن کر دیئے ،جبکہ ٹیکس کی مد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایک پائی بھی ادا نہ کی جس پر ایف بی آر نے متروکہ وقف املاک انتطامیہ سے ریکوری کے لئے نوٹس بھجوا دیئے ،ایف بی آر کے نمائندے نے موقف اختیار کیا کہ متروکہ وقف املاک انتظامیہ کو چاہئے کہ پلاٹ کی آکشن کے موقع پر خریدار اورلیز ہولڈر سے 10فیصد ٹیکس وصول کرکے ایف بی آر کوادا کرے ،تاہم متروکہ وقف انتظامیہ نے گزشتہ چار برس کے دوران ایف بی آر کو ایک پائی بھی ادا نہ کی ہے ،ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک پاکستان کے پراپرٹی ونگ نے نوٹس وصول کرکے ٹیکس جمع کروانے کی یقین دہانی کرو ا دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -