یتیم بچوں کے اقامتی ادارہ’’آغوش الخدمت شیخوپورہ‘‘کا افتتاح کر دیا گیا

یتیم بچوں کے اقامتی ادارہ’’آغوش الخدمت شیخوپورہ‘‘کا افتتاح کر دیا گیا

  

�آ�آؒ لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت 200 یتیم بچوں کے اقامتی ادارے’’آغوش الخدمت شیخوپورہ‘‘کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں شیخوپورہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیربرائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق تھے جبکہ دیگر مہمانان میں الخدمت فاؤُنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص،ایف او ایف امریکہ کے صدر مشتاق احمد جاوید،ایف۔او۔ایف۔امریکہ پاکستان کے صدر میاں خالد،اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب، معروف صحافی و کالم نگار حفیظ اللہ خان نیازی سمیت میڈیا ارکان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اِس موقع پر چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ ہمیں بحثیت قوم ملکر یتیم اور بے آسرابچوں کی فلاح وبہود کے لیے کام کرنا چاہیئے اوراس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ آغوش الخدمت شیخوپورہ کا قیام یتیم بچوں کے لئے ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں قائم آغوش سنٹرز میں یتیم بچوں، بچیوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔آغوش شیخوپورہ معروف سماجی شخصیت شیخ محمد افضل کی جانب سے عطیہ کردہ 17ایکڑ رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں 200 یتیم بچوں کی گنجائش ہے ۔الخدمت کے تحت اس وقت الخدمت آغوش سینٹرزاسلام آباد(گرلز)، اٹک،راولپنڈی، راولاکوٹ، باغ،پشاور، مانسہرہ اور شیخوپورہ میں 609 بچے قیام پذیر ہیں۔اسی طرح آغوش سنٹرز مری، کراچی،گوجرانوالہ اور دیرکے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔فاؤنڈیشن آف دی فیتھ فل امریکہ کے صدر مشتاق احمد جاوید نے کہا کہ آغوش میں ہاسٹل بلاک کے بعد ایک معیاری سکول، ووکیشنل سینٹر اور مسجد کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو آغوش کا دورہ بھی کرایا گیا ،مہمانوں نے بچوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا اور الخدمت کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔پروگرام میں میزبانی کے فرائض میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی نے سر انجام دیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -