بیلجیئم کے ماہرین نے کئی الرجیز کی وجہ بننے والا پروٹین دریافت کر لئے

بیلجیئم کے ماہرین نے کئی الرجیز کی وجہ بننے والا پروٹین دریافت کر لئے
 بیلجیئم کے ماہرین نے کئی الرجیز کی وجہ بننے والا پروٹین دریافت کر لئے

  

یلجیئم(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم کے ماہرین نے ایک پروٹین کے متعلق انکشاف کیا کہ وہ الرجی سے وابستہ کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔بیلجیئم کے شہر راہیوشٹراڈ میں واقع وی آئی بی یوگینٹ تحقیقی مرکز برائے سوزش کے سائنسدانوں کے مطابق ٹی ایس ایل پی پروٹین انسانی خلیات کی سطح پر موجود رہتا ہے۔ اسے تمام الرجیوں کی اہم ترین وجہ قرار دیا جاسکتا ہے جس کی تفصیل نیچر کمیونکیشن نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ٹی ایس ایل پی کو اہم ترین پروٹین قراد دیتے ہوئے اسے ماسٹر پروٹین کہا گیا ہے۔ اسی ٹیم نے ایک نیا مالیکیول (سالمہ) بھی ڈیزائن کیا ہے جو ٹی ایس ایل پی کی غیرضروری سرگرمی کو روک سکتا ہے۔ اس سے الرجی کے امراض کے علاج کی نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -