بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں کو پینشندی جائے،نوشین

بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں کو پینشندی جائے،نوشین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایسے کھلاڑی جنہوں نے دس سال تک پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی ہے ان کے لیے پینشن فراہم کرنے کے انتظامات کیے جائیں اس قرار داد میں مزید کہا گیا کہ ایسے کھلاڑی جن کا تعلق پنجاب سے ہے اور جنہوں نے دس سال تک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے ان کے لیے پینشن دینے کے فوری انتظامات کیے جائیں نوشین حامد نے مزید کہا کہ یہ کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں انہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور یہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقتا فوقتا اقدامات کرتی رہے یہ کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں اور ان کا خیال رکھنا اور ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -