حکمرانوں نے اپنی کشتی کا بوجھ کم نہ کیا توعنقریب ڈوب جائیں گے،ارمغان صادق
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اگرحکمرانوں نے اپنی کشتی کا بوجھ کم نہ کیا توعنقریب ڈوب جائیں گے۔حکمرانوں کے دوست نمادشمن ان کیلئے بڑاخطرہ ہیں۔عمران خان نے جوکہا وہ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار اورپتھر پرلکیرہے ۔ تحریک انصا ف کے پاس عوامی طاقت ہے ، پی ٹی آئی کارکن ایک ٹھوکر سے تخت لاہور کادھڑن تختہ کرسکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے تحمل کوکمزور ی نہ سمجھاجائے ۔ہم جمہوریت پرآنچ نہیں آنے دیں گے مگرپاناما لیگ کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ شریف برادران کے نزدیک عوام اورمنتخب ایوانوں کی کوئی وقعت نہیں۔وہ شہنشاہ کی طرح فیصلے کرتے اوراپنے راستے میں آنیوالی ہررکاوٹ کوروندتے چلے جاتے ہیں