کلبھوشن کی پھانسی پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا ذکر اللہ مجاہد

کلبھوشن کی پھانسی پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا ذکر ...

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کوسزائے موت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں اسے خوش آئندہ فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ کلبھوشن کی پھانسی پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کانقط آغاز ثابت ہوگا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی پی 146میں جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام جے آئی یوتھ ممبر سازی مہم کے افتتاحی سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ،پی پی 146کے امیر ابو عاکف جمیل ، گروپ لیڈر پی پی 146 سلمان احمد خان ، جے آئی یوتھ لاہور کے سیکرٹری جنرل شیخ عابد جاوید ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے ہمیں دلیرانہ فیصلوں کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں کو قرار واقع سزائیں دینا ہونگی۔ایسے دلیرانہ فیصلوں سے ہی ملک سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معتدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث انڈین نیوی کے حاضر سروس کلبھوشن یادو کو پھانسی کی سزاکا فیصلہ احسن اقدام ہے جس سے ملک میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را " اور اس کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے کہ پاکستان میں اب دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے ہمیں اپنے دشمن کو پہچاننا ہوگا اور ان کا خاتمہ کئے بغیر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گرفتار دہشت گردوں کا ٹرائل کیا جائے اور قرار واقعی سزائیں

دی جائیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -