آئینی ،قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جدوجہد کررہے ہیں، عثمان
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں آئینی قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے ہم نے آئین وقانون سے ہٹ کر نہ تو کوئی مطالبہ کیا ہے نہ ہی کر یں گے ‘ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے ملک میں ہر سطح پر ظلم ‘ناانصافی کا خاتمہ کر نے کیساتھ ساتھ حق دار کو اس کاحق دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف تبدیلی کی جو جنگ لڑ رہی ہے ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے اور ملک میں عوامی حکمرانی قائم کر کے ہی دم لیں گے ہم نے عوامی طاقت سے عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے اور ملک سے لیٹروں کا خاتمہ کرنا ہے ۔