پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے ضلع سیالکوٹ کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے ضلع سیالکوٹ کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب نے ضلع سیالکوٹ کیلئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کر دیا ہے صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان کے دستخطو ں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سیالکوٹ کیلئے باؤ امجد لطیف بٹ ، ادریس چیمہ،چوہدری غلام مصطفی ،میاں محمد رفیق ،چوہدری انصر فاروق اور امجد علی باجوہ کو سینئر نائب صدرجبکہ باسط خان ،ملک محمدمنیر ،رضوان عارف وڑائچ،عامر خالد باجوہ ، لبنیٰ چیمہ ،شہناز اختر چوہدری ،عابدہ فاروق اور شازی سیٹھی کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے اسی طرح غلام عباس منگا ،طاہر رؤف ،احتشام خالد ، آصف باجوہ ، لبنیٰ شعیب اور ریحانہ کوثر کو پی ٹی آئی ضلع سیالکوٹ کی جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے اکرام انجم ، سیکرٹری فنانس ،اصغر عطاری ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ،حاجی جعفر نواز سیکرٹری ٹریڈرز ،میاں علیم جاوید سیکرٹری انڈسٹریز ،سید خاور عباس ایڈووکیٹ سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ ،محمد اقبال گھمن سیکرٹری کلچر ،نوشی شہزا دسیکرٹری مینارٹی ،میاں نواز سیکرٹری پبلسٹی ، پروفیسر خواجہ راشد جاوید سیکرٹری ٹیچرز ،اویس چیمہ سیکرٹری انجئیرز ،چوہدری نعیم ہندلی سیکرٹری کسان ، یونس پسوال سیکرٹری لیبر ،حافظ اختر ایڈووکیٹ سیکرٹری ویلفئیر ، ڈاکٹر عمر گل سیکرٹری ڈاکٹرز ،ابرار شاہ سیکرٹری سپورٹس جمشید چیمہ سیکرٹری پبلک ویلفئیر ،علامہ محمد ریاض صدیقی سیکرٹری علماء ،ساجدنصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی ضلع سیالکوٹ کا سیکرٹری لیگل افئیرز مقرر کیا گیا ہے ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق نصراللہ خان کو تحریک انصاف ضلع منڈی بہاؤ الدین کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاوہ پارٹی و سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا اور بعض اہم معاملات پر مشاورت کی سابق صوبائی وزیر شوکت بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -