یوسی201میں عوام کو سہولیات دینے کیلئے وسائل فراہم کیے جائیں ، چودھری عبدالغفور

یوسی201میں عوام کو سہولیات دینے کیلئے وسائل فراہم کیے جائیں ، چودھری ...

  

لاہور(فورم: دیبا مرزا: تصاویر :ندیم احمد:اہتمام :آصف شاہ) صوبائی دارلحکومت کی یونین کونسل 201کے چئیرمین چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ میری یونین کونسل کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا سامنا ہے پینے کا پانی صاف نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام صحت کی ناکافی سہلویات سے دو چار ہیں جبکہ یونین کونسل کا سیوریج کا نظام بھی بوسیدہ ہو چکا ہے جس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ تمام بنیادی ضروریات بھی یہاں کے عوام کو ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لئے چئیرمین کو وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ ہم اپنی عوام کے اعتماد پر پورا اتر سکیں اس وقت مسائل تو بہت سے ہیں لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے ان مسائل کے حل میں رکاوٹ آ رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’ پاکستان فورم ‘‘ میں کیا۔ چودھری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ میرا ان مسائل کی نشاندہی کرنے کا مقصد ان مسائل کو ضلعی انتظامیہ کے علم میں لا کر ان کو فوری حل کروانا ہے کیونکہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم نے ہر حال میں ا س پر پورا اترنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ یونین کونسل کے مسائل پرانے چلے آ رہے ہیں اور ہم تو ابھی آئے ہیں ہم نے ان کے حل کے لئے پلان مرتب کر لیا ہے لیکن وسائل کی کمی ان کو حل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کا میکانزم بن جائے کہ ہمیں عوام کے کاموں کے لئے کہیں اور نہ جانا پڑے اور ہم یونین کونسل کے دفتر میں ہی ان کی تمام جائز مسائل کو حل کر سکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ نادرا یک ایسا محکمہ ہے کہ جس سے ہر بندے کا واسطہ ہے اس لئے اس محکمے کے فرد کو مکمل ڈیٹا انٹری کی سہولت کے ساتھ یونین کونسل میں چئیرمین کے زیر سایہ ہونا چاہئے تاکہ جب عوام اپنے پیدائشی سر ٹفکیٹ اور اموات کے سر ٹفکیٹ کے لئے رجوع کریں تو وہ ادھر سے ہی بن سکیں اس کے علاوہ یونین کونسل میں اگر اس نادرا کے ڈیٹا نٹری آپریٹر کو بے فارم بنانے کی سہولت بھی دیدی جائے تو پھر نادرا کے دفاترز پر بھی بوجھ کم ہو سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -