صوبائی دارالحکومت ، کرائے کی عمارتوں میں قائم 17تھانے سفیدہاتھی

صوبائی دارالحکومت ، کرائے کی عمارتوں میں قائم 17تھانے سفیدہاتھی

  

لاہور(یو نس با ٹھ،فوٹو ذیشان منیر) محکمہ پولیس کو اربوں کے سالانہ فنڈز ملنے کے باوجود 17 تھانے کرائے کی بلڈنگ میں قائم ہیں۔ تھانہ سمن آباد کو ٹرانسفر کروانے کے لئے 6 کنال اراضی کا ایل ڈی اے سے این او سی نہ مل سکا۔ تھانہ ملت پارک نے 3 کنال مسجد کی جگہ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ لاہور پولیس تھانوں کے کرایے کی صورت میں سالانہ کروڑوں روپے ادا کرنے پر مجبور ہے جبکہ اے ڈی سی اور سپیشل گرانٹ کے طور پر بھی محکمہ پولیس رقم وصول کرتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ پولیس کے جو تھانے کرایے کی بلڈنگ میں قائم ہیں ان میں تھانوں اور کرایوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے۔ تھانہ گجرپورہ کرایہ 30 ہزار 4سو 13 روپے، تھانہ فیکٹری ایریا 45 ہزار 3 سو 8 روپے، تھانہ شادمان 35 ہزار، 4 سو 13 روپے، تھانہ ساندہ 32 ہزار 5 سو 53 روپے، تھانہ کوٹ لکھپت کا کرایہ 50 ہزار روپے، تھانہ گلشن اقبال کا کرایہ 44 ہزار 2 سو 88 روپے، تھانہ سمن آباد کا کرایہ 9 ہزار 7 سو 65 روپے، تھانہ ملت پارک کا کرایہ 50 ہزار روپے، تھانہ شاد باغ کا کرایہ 21 ہزار 9 سو 71 روپے، تھانہ ہنجروال کا کرایہ 71 ہزار 5سو روپے، تھانہ نصیر آباد کا کرایہ 38 ہزار 5سو روپے، تھانہ اسلام پورہ کا کرایہ 1 لاکھ 80 ہزار 9 سو 80 روپے جبکہ بلڈنگ پر مشتمل انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ کے لئے ، تھانہ شالیمار کا کرایہ 43 ہزار 5 سو 55 روپے یہ تھانہ دو بلڈنگ پر مشتمل ہے اس بلڈنگ میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ شامل ہے۔ تھانہ فیصل ٹاؤن چار فلیٹوں پر مشتمل ہے اس کا کرایہ 33 ہزار 6 سو 99 روپے، تھانہ گوالمنڈی عارضی طور پر کرایہ پر ہے جبکہ اس کی نئی بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے اور اس کا کرایہ 53 ہزار 2 سو 40 روپے، تھانہ شیرا کو ٹ کا کرایہ 60 ہزار روپے جبکہ نئی بلڈنگ کی تعمیر کی وجہ سے عارضی طور پر کرایہ کی بلڈنگ میں ہے۔ اور تھانہ مز نگ بھی بوجہ تعمیر نئی بلڈنگ عارضی طور پر کرایہ کی بلڈنگ میں ہے جبکہ اس کا کرایہ 55 ہزار روپے ہے۔

مزید :

علاقائی -