آئی ٹی کی شعبہ کے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم

آئی ٹی کی شعبہ کے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم

  

لاہور(پ ر)سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ کسی بھی فورس کی تعمیر و ترقی اور اسے منظم انداز میں چلانے کے لیے ڈسلپن اور ویلفیئر دو بنیادی چیزیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروس کے آخری روز ریٹائر ہونے سے قبل آئی ٹی کی شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کے دکھانے والے پولیس افسران اور سماج دشمن و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔جن افسران کو بہترین کارکردگی پرآئی جی پنجاب ، مشتاق احمد سکھیرا نے شیلڈز دیں ان میں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، عامر ذوالفقار، آر پی او سرگودھا، ذوالفقار حمید، ایس ایس پی ایڈمن لاہور، رانا ایاز سلیم، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈاکٹر حیدر اشرف، اے آئی جی فنانس، غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ٹریننگ، کاشف مشتاق کانجو، ڈی پی او خوشاب، وقاص حسن، ڈی پی او رحیم یار خان، ذیشان اصغر، ڈی پی او چنیوٹ، مستنصر فیروز، ڈی پی او لودھراں، اسد سرفراز خان، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین، عمر فاروق سلامت، ڈی پی او اٹک، زاہد نواز مروت،ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ، سابقہ ایس ایس پی سی آر او لاہور، عمر ریاض اور ڈی پی او بہاولنگر، لیاقت علی ملک شامل ہیں۔

جبکہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہادری دکھانے پر68افسروں اور جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے گئے

مزید :

علاقائی -