سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کی محکمانہ ترقیوں کا اقدام چیلنج

سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کی محکمانہ ترقیوں کا اقدام چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کی محکمانہ ترقیوں کے اقدام کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے ۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں تعینات وارڈن حیدر علی نے طلعت فاروق شیخ ایڈوکیٹ کی وساطت سے یہ درخواست دائر کی ہے ، درخواست میں آئی جی پولیس پنجاب ، سی سی پی او اورچیف ٹریفک آفیسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ محکمانہ ترقی کے لئے 6وارڈنز کو انٹرویوز کے لئے کال کیاگیا، سلیکشن بورڈ نے 28مارچ 2017ء کو درخواست گزارکو سینئراورمیرٹ پرپورا اترنے کے باوجود نظرانداز کرکے 40 وارڈنز کو سینئرٹریفک وارڈنز کے عہدے پرترقی دے دی۔
اقدام چیلنج

مزید :

علاقائی -