ہائی پروفائل شخصیات کی نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر فیصلے محفوظ

ہائی پروفائل شخصیات کی نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی نااہلی کے لئے دائر الگ الگ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر فیصلے محفوظ کرلئے ۔جسٹس شاہد کریم نے شہری محمود اختر نقوی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملہ پرفیصلہ محفوظ کیا ۔دوسری درخواست بھی شہری محمود اختر نقوی کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی تعیناتی کوچیلنج کیا گیا تھا،جسٹس شمس محمود مرزا نے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ وزیر کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی نااہلی کے لئے درخواست بھی محمود اخترنقوی نے دائر کررکھی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے عدلیہ اور فوج کے خلاف بیان دیاجس کے باعث وہ نااہل ہوگئے ہیں۔

ہائی پروفائل

مزید :

علاقائی -