3منشیات فروشوں سمیت10 گرفتار

3منشیات فروشوں سمیت10 گرفتار

  

لا ہو ر(کرا ئم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن پولیس نے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات، ناجائز اسلحہ اور دیگر سامان برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن انسپکٹر جاوید گجر نے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران نوید مسیح، پطرس مسیح اور جاوید کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی4کلوسے زائد چرس اور آدھا کلو افیون برآمد کرلی۔ اسی طرح قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر حنیف، شاہد، قیصر، طارق، عبداللہ اور شہباز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داؤ پر لگی 90ہزار روپے کی رقم اور دیگر سامان قبضہ یں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -