مانگا منڈی،ذاتی دشمنی پر قتل ہونیوالے باپ بیٹا سپرد خاک

مانگا منڈی،ذاتی دشمنی پر قتل ہونیوالے باپ بیٹا سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی اتوار کے روز قتل ہونے والے باپ بیٹے کو 24گھنٹے بعد تالاب سرائے کے آبائی قبرستان میں دفنا دیا گیا جنازے میں سیاسی سماجی سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی پولیس نے اس موقع پر بتایا کہ 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن میں عامر مشتاق، بابر،سلطان مشتاق،عرفان مشتاق،طالب حسین ،محمد اعظم شامل ہیں ۔

ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ قتل ہونے والے محمد یونس کے بھائی محمد الیاس نے بتایا کہ پولیس ہمارے ساتھ پورا تعاون کر رہی ہے یہ بتایا گیا ہے کہ ایس پی صدر رات کو تالاب سرائے گاؤں میں متقولین کے گھر آئے اور شواہد اکٹھے کئے۔

مزید :

علاقائی -