صوبائی دارالحکومت ، چورڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چورڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا -تفصیلات کے مطابق لو ئر ما ل کے علا قے میں جمیلہ بی بی کے گھر میں دوڈاکو گھس گئے اور گھر میں موجود فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ25ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مز نگ کے علا قہ میں سعید کے گھر میں دوڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مانگا منڈی کے علاقہ میں سندر روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک شہری اسلم سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون سیٹ چھین لیا ۔ اور فرار ہوگئے جبکہ ڈیفنس سی کے علا قہ میں حنیف کے گھر میں دوڈاکو گھس گئے اور اس کی فیملی سے2لاکھ85ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو اب ٹا ؤ ن سے نو ید کے گھر سے ڈاکوؤں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن سیٹ،جبکہ ٹا ؤ ن شپ میں عا مر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 10ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن سیٹ اسی طرح منا واں میں بشیر،ریس کو رس میں طفیل کی گاڑیاں اورما ڈل ٹا ؤ ن میں اختر،شا دبا غ میں مجا ہد،مصر ی شا ہ میں وسیم،نو لکھا میں شہبا زاوربا غبا نپو رہ میں با بر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں

مزید :

علاقائی -