ہربنس پورہ ، 15ماہ کے دوران 100موٹر سائیکلیں چوری ، 70مقدمات درج

ہربنس پورہ ، 15ماہ کے دوران 100موٹر سائیکلیں چوری ، 70مقدمات درج

  

لاہور( خبرنگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چور گروہ کے مختلف ارکان ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گئے ہیں اور گزشتہ ایک سال تین ماہ دس دنوں کے اندر 101 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی ہیں، جس میں سے پولیس نے 70 کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں پر اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے اور مکینوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چور گروہ کے ارکان نے ان کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، جس میں لال پل، فتح گڑھ اور ہربنس پورہ سمیت ارد گردکی مارکیٹوں اورکمرشل پلازوں کے باہر سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے ارکان سرگرم ہیں اور کوئی بھی دکاندار یا گاہک موٹر سائیکل کھڑی کرتا ہے تو چوری کر لی جاتی ہے۔ کئی کئی روز تھانہ کے چکر لگانے کے بعد پولیس کارروائی کرتی ہے ۔ مکینوں اور تاجروں کاکہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعداینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سکواڈ کے شعبہ میں جانے کامشورہ دے کر ٹرخایا دیا جاتا ہے، کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔ اے وی ایل ایس شعبہ کے ڈی ایس پی دانش رانجھا کا کہنا ہے کہ متعدد موٹر سائیکل گروہ کے ارکان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ موٹر سائیکل چور گروہ کے ارکان زیادہ تر 125 موٹر سائیکل اور ہونڈا 70 ماڈل 2016ء اور ماڈل 2017ء چوری کرتے ہیں۔ شہری موٹر سائیکل کو لاک کیے بغیر ہی دکانوں اورگھروں کے اندر چلے جاتے ہیں جس کے باعث چور کو موقع مل جاتا ہے۔ اس میں شہریوں کو چاہیے کہ اپنی موٹر سائیکلوں کو اچھی طرح لاک لگانے بعد چھوڑ کر جائیں۔

مزید :

علاقائی -