بہن تشدد پر عدالت پہنچ گئی،دیمک زدہ فرنیچر بیچنے پر مالک کو نوٹس

بہن تشدد پر عدالت پہنچ گئی،دیمک زدہ فرنیچر بیچنے پر مالک کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورکی عدالت میں شاہ جمال کی ایک خاتون نادیہ بیگم نے اپنے سگے بھائی شبیراور عطااللہ کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے ڈیرھ مرلہ مکان کی خاطر بھائی شبیر اس کی جان کا دشمن ہو گیا ہے،تشددکر کے ناک کی ہڈی توڑ دی ہے ۔ فاضل جج نے تھانہ اسلام پورہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔صارف عدالت کے جج طاہر نواز خان نے دیمک زدہ جہیز کا سامان دینے والے فرنیچر سٹور کے خلاف 22لاکھ 55ہزار کے ہرجانہ کیس میں 13اپریل کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں،درخواست گزارصادق نور نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی شادی کے موقع پر 20مارچ کو مہر محمد آصف کی دکان سے 2لاکھ 57ہزار روپے کا فرنیچر خریدالیکن شادی کے فوری بعد دیکھا تو تمام فرنیچر کو دیمک لگی ہوئی تھی ۔ 22لاکھ 55ہزار روپے ہرجانہ دلایا جائے جبکہ ایک دوسرے کیس میں فاضل جج نے موبائل تبدیل نہ کرنے پر 2لاکھ 86ہزار روپے کے دعوی پر نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -