قتل کیس:انسداد دہشتگردی کی دفعہ ختم، تاوان مانگنے پر 2 ملزمان کو عمر قید سزا

قتل کیس:انسداد دہشتگردی کی دفعہ ختم، تاوان مانگنے پر 2 ملزمان کو عمر قید سزا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایڈووکیٹ عرفان اور اس کے کلرک کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ایڈووکیٹ بلال کے خلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرتے ہوئے چالان سیشن عدالت بھجوا دیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے ایڈووکیٹ عرفان اور ان کے کلرک محمد افضل کے قتل کے الزام میں بلال ایڈووکیٹ کا چالان سماعت کے لئے پیش کیا، عدالت میں چالان آنے پر ملزم بلال ایڈووکیٹ کی طرف سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا کے بعد50لاکھ روپے تاوان مانگنے کے مقدمہ میں ملوث دو مجرموں شاہ زیب اور سرمد کو عمر قید جبکہ مقدمہ میں شریک دو ملزموں کو نوید اور سمیع کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

دفعہ ختم،تاوان

مزید :

علاقائی -