محمد رفیق کی عدالت: ڈی پورٹ 6 افراد کو جرمانہ،ا یجنٹ کی ضمانت

محمد رفیق کی عدالت: ڈی پورٹ 6 افراد کو جرمانہ،ا یجنٹ کی ضمانت

  

لاہور(نامہ نگار) سپیشل سنٹرل عدالت کے جج محمد رفیق نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے 6افراد پر جرمانے عائد کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پہلے کیس میں فاضل جج نے جرمنی سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان آنے والے گوجرانوالہ کے محمد ارشد کو 20ہز ار روپے جرمانے کی سزاسنائی ہے، دوسرے مقدمہ میں عدالت نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 5افراد کو25،25ہز ار روپے جرمانے کی سزائیں سنا ئی گئیں ۔ جج محمد رفیق نے کینیڈا بجھوانے کے لئے 11 لاکھ روپے لینے والے ایجنٹ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی عبدالرحمن پر الزام ہے کہ اس نے لاہور کے رہائشی فیصل کو کینیڈا بجھوانے کے لئے 11 لاکھ روپے لئے ،مگر نہ اسے باہر بھجوایا نہ ہی پیسے واپس کئے ۔

ڈی پورٹ،ضمانت

مزید :

علاقائی -