سرفراز اختر کی عدالت :قبضہ گروپ کیخلاف پولیس سے رپورٹ طلب

سرفراز اختر کی عدالت :قبضہ گروپ کیخلاف پولیس سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ملت پارک سمن آباد میں ندیم نامی شخص کے مکان پر قبضہ کرنے پرمقامی شہریوں کا قبضہ گروپ کے خلاف سیشن کورٹ میں خاموش احتجاج ،ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر نے ملت پارک پولیس سے آج 11اپریل کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔سیشن کورٹ میں ملت پارک کے کافی تعداد میں مکین ندیم نامی شخص کے ہمراہ قبضہ گروپ کے ارکان کے خلاف عدالت میں پیش ہوئے ۔ موقف اختیار کیا کہ علاقے میں مبینہ طور پر قبضہ گروپ کے ارکان نے لوگوں کا جینا حرام کررکھا ہے کسی نہ کسی کی جگہ پر یا مکان پر قبضہ کرلیا جاتا ہے۔
قبضہ گروپ

مزید :

علاقائی -