مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی کے لئے آئینی درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مستقل وزیر خارجہ کی عدم تعیناتی کے باعث وزارت خارجہ میں انتظامی معاملات درہم برہم ہو چکے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کے درمیان اختیارات کی سرد جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے دنیا بھرمیں پاکستان کے سفارتخانوں کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے۔
مستقل وزیر خارجہ