ضمانت خارج ، ملزم نے پکڑنے کی کوشش پر وکیل کو دبوچ لیا،گتھم گتھا

ضمانت خارج ، ملزم نے پکڑنے کی کوشش پر وکیل کو دبوچ لیا،گتھم گتھا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد مدعی مقدمہ اور اس کے وکیل کی طرف سے ملزم کو پکڑنے کی کوشش پر ملزم نے وکیل پر حملہ کردیا جس کے بعد ملزم ، مدعی مقدمہ اوراس کاوکیل آپس میں گتھم گتھا ہو گئے،ملزم اور وکیل نے ایک دوسرے پرتھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی جس پروہاں موجود وکلاء بھی میدان میں کود پڑے اور مل کر ملزم کی درگت بناتے رہے، جس سے ہائی کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا ،بعد میں وکلاء ملزم کو پکڑ کر بار روم میں لے گئے جس کے بعد اسے شادباغ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ۔

گتھم گتھا

مزید :

علاقائی -