ایئرپورٹس کی نجکاری کے معاملے میں مبینہ مداخلت کیخلاف درخواست

ایئرپورٹس کی نجکاری کے معاملے میں مبینہ مداخلت کیخلاف درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے روبرو مشیر ہوابازی کی ملک کے 3بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کے معاملے میں مبینہ مداخلت کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے،خدائی خدمت گار نامی تنظیم کی طرف سے دائراس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومت لاہور ،کراچی اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس کی نجکاری کر رہی ہے اور نجکاری کے خلاف ملازمین احتجاج کرنا چاہتے ہیں. درخواست گزار نے دعوٰی کیا کہ وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی نے ملازمین کی زبان بندی کاحکم دے دیا ہے اور اس طرح مشیر ہوابازی مہتاب عباسی ایئرپورٹس کی نجکاری میں مداخلت کر رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق مشیر ہوا بازی کو پالیسی معاملات پر بیان بازی کا اختیار نہیں ہے،عدالت مشیر ہوابازی کو ایئرپورٹس کی نجکاری میں مداخلت سے روکنے کا حکم جاری کرے۔
نجکاری

مزید :

علاقائی -