ججوں کی بھرتی کے لئے وکلاء سے مزید درخواستیں طلب کرنے پر غور

ججوں کی بھرتی کے لئے وکلاء سے مزید درخواستیں طلب کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ضلعی عدالتوں کے ججز کی بھرتی کے لئے وکلاء سے مزید درخواستیں طلب کرنے پر غورشروع کردیا گیا ہے،حتمی منظوری چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی زیرصدارت انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔چیف جسٹس کی زیرصدارت 14اپریل کو انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں 146 جوڈیشل افسروں کو محکمانہ ترقی دینے کا معاملہ زیرغور آئے گا۔اجلاس میں 130ایڈیشنل سیشن ججز اور 600 سے زائد سول ججز کے لئے مزید درخواستیں طلب کرنے کی منظوری بھی دئیے جانے کا امکان ہے۔ایڈیشنل سیشن ججز کے لئے 10سالہ پریکٹس اور 45 سال تک کی عمر کے وکلاء سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
بھرتی،وکلاء

مزید :

علاقائی -