وی سی سرگودھا یونیورسٹی اور رجسٹرار سے 15روز میں جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے غیر قانونی ٹیکس کٹوتی کے خلاف دائر درخواست پروی سی سرگودھا یونیورسٹی اور رجسٹرار سے 15روز میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل شمائل پراچہ کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کو 33ہزار پراسپیکٹس بروقت چھاپ کردئیے ،یونیورسٹی انتظامیہ نے ایف بی آر کے رولز سے ہٹ کر 10فیصد ٹیکس کٹوتی کی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بغیر وجہ 2لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت غیر قانونی ٹیکس کٹوتی اور جرمانہ کالعدم قرار دے ،عدالت نے وی سی سرگودھا یونیورسٹی اور رجسٹرار سے 15روز میں جواب طلب کر لیاہے۔
وی سی سرگودھا