اینٹی کرپشن عدالت :جعلی انتقال کرنے والے پٹواری اور گرداورپر فرد جرم

اینٹی کرپشن عدالت :جعلی انتقال کرنے والے پٹواری اور گرداورپر فرد جرم

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے گرجا گھر کے لئے خریدی اراضی کا جعلی انتقال کرنے والے پٹواری اور گرداور محمد حنیف پر فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ ایک دوسرے کیس میں جعلی فرم کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خاری کردی ہے ۔،اینٹی کرپشن کے جج محمد قاسم کی عدالت میں پہلے کیس میں مدعی مقدمہ شفیع شاہد نے موقف اختیار کیا کہ جگہ کی نشاندہی کے نام پر 15 ہزار روپے بھی ہتھیا لئے۔دوسرے کیس میں اینٹی کرپشن کے جج مرید حسین نے ملزم عظمت کی درخواست ضمانت خارج کی ہے ،ملزم عظمت پرالزام ہے کہ اس نے کیپ میکرز کے نام سے ایک جعلی فرم قائم کی اور لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے۔

فرد جرم

مزید :

علاقائی -