زرداری کا چودھری نثار کے آبائی گاؤں میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

زرداری کا چودھری نثار کے آبائی گاؤں میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے آبائی قصبہ چکری میں جلسہ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے ان کے چکری میں جلسہ کرنے کے اعلان پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے چکری میں جلسہ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں بنایا، انہوں نے ضمناً چکری کا ذکر کیا تھا۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے انہیں مشورہ دیا ہے جس طرح وہ رائے ونڈ میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سیاسی سرگرمی کے خلاف تھے اسی طرح انہیں چکری میں جا کر سیاسی سرگرمی نہیں کرنی چاہئے، وہ قومی لیڈر ہیں اگر انہوں نے راولپنڈی میں جلسہ کرنا ہی ہے تو وہ لیاقت باغ میں کریں جو ان کے شایان شان ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -