تخت کی نہیں عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں ، حمزہ شہباز
تلہ گنگ (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم تخت کی نہیں عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں ، عوامی خدمت کرنے والے ہی لیڈر ہوتے ہیں ، تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں عوامی مسائل حل کرکے ہی آئندہ انتخابات جیتیں گے بلاول تنقید چھوڑ کر بتائیں کراچی میں ترقیاتی منصوبے آخر کس دوربین سے دیکھے جاسکتے ہیں ؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہ گنگ میں مسلم لیگ (ن) کے اجتماع سے خطاب و بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مستعدی سے کام کررہی ہے نواز لیگ کی حکومت میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات ہوئے دہشتگردی کی کمر توڑی گئی اور اقتصادی راہداری سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جن کے نتیجے میں ملک معاشی و سماجی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
حمزہ شہباز شریف