کوٹہ کی تقسیم کا معاملہ عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے حج پالیسی میں تاخیر کا خدشہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2017ء تاخیر کا شکارہونے کا امکان،وفاقی کابینہ میں منظوری کے باوجوداعلان نہیں ہو سکے گا،سندھ ہائیکورٹ کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے حج پالیسی 2017ء جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے ،سندھ ہائیکورٹ میں ہوپ نے بحال ہونے والا 20فیصد حج کوٹہ سرکاری سکیم میں شامل کرنے کو چیلنج کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ میں نئی انرول کمپنیوں نے حج کوٹہ کے حصول کے لیے رٹ دائر کی ہوئی ہے وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2017ء کا مسعودہ تیار کر کے منظوری کے لیے کیبنٹ ڈویژن میں جمع کرا رکھا ہے بدھ یا کسی دن وفاقی کابینہ کے اجلاس منعقد ہونے کی صورت میں حج پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی ،منظوری کے بعد حج پالیسی سندھ ہائیکورٹ میں جمع ہو گی اگر سرکاری یا پرائیویٹ سکیم کا حج کوٹہ پچاس پچاس فیصد رکھا گیا ہو گا تو حج پالیسی کا فوری اعلان ہو سکتا ہے کیونکہ سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکیم کے بحال ہونے والے 20فیصد حج کوٹہ پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے دوسری طرف سپریم کورٹ میں نئی انرول کمپنیوں نے مطالبہ کر رکھا ہے کہ ہمیں کوٹہ دیا جائے وزارت نے جواب داخل کرا دیا ہے ۔