سپیکرنے الیکشن کمیشن حکام کو منا لیا،انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ ختم

سپیکرنے الیکشن کمیشن حکام کو منا لیا،انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ ختم

  

اسلام آباد (صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن حکام کو منا کر ان کے تحفظات دور کر لیے ۔الیکشن کمیشن حکام ایک ماہ بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ سپیکر ایاز صادق کی کوششیں رنگ لے آئیں ، پیر کوالیکشن کمیشن حکام نے ایک ماہ بعد انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرکے کمیٹی اجلاس میں شریک ہو ئے۔ الیکشن کمیشن حکام نے تحریک انصاف اراکین کے روئیے پر دو مارچ کو انتخابی اصلاحات کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کے بائیکاٹ کے باعث ایک ماہ آٹھ دن سے کمیٹی کااجلاس نہ ہونے کی وجہ سے انتخابی اصلاحات کا کام تعطل کا شکار تھا ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات میں تاخیر پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا تھا جس پر ایاز صادق نے الیکشن کمیشن حکام کے تحفظات دور کیے اور انہیں اجلاس میں شرکت پر راضی کرلیا ۔

الیکشن کمیشن حکام

مزید :

صفحہ آخر -