بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط
نئی دہلی ( ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارت اور آسٹریلیا نے انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت 6 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدے آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرن بْل کے چار روزہ دورہ بھارت کے دوران طے پائے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب میلکم ٹرن بْل سے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ملکوں کے اتحاد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔میلکم ٹرن بْل نے کہا کہ اْن کی حکومت بھارتی طلبہ کو شاندار مواقع فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔
بھارت