پی پی 23،الیکشن میں رینجرز تعینات ہونگے

پی پی 23،الیکشن میں رینجرز تعینات ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چکوال کے حلقے پی پی 23پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و آمان کی بحالی اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ،پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے ،حلقے کیلئے منتخب کئے جانے والے پنجاب رینجرز کے انچارج کو مجسٹریٹ درجہ آول کے اختیارات حاصل ہونگے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر حلقہ پی پی 23چکوال میں آمن و آمان کی بحالی اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقے میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے اعلامئے کے مطابق پنجاب رینجرز کے اہلکاروں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر 16اپریل سے 19اپریل تک تعینات ہونگے اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے کی معاونت کریں گے۔
رینجرز تعیناتی

مزید :

صفحہ آخر -