کشمیریوں کی قربانیاں بول رہی ہیں اب آزادی کے علاوہ کوئی حل قبول نہیں :میر واعظ عمر فاروق

کشمیریوں کی قربانیاں بول رہی ہیں اب آزادی کے علاوہ کوئی حل قبول نہیں :میر ...

  

سری نگر ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چیر مین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج کی بربریت سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنا جابرانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔ کشمیریوں کی قربانیاں بول رہیں کہ اب انہیں آزادی کے علاوہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں . نجی ٹی وی چینل کے ساتھ‘‘ گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صورت حال دردناک ہے اور تکلیف دہ ہے۔ بی ایس ایف نے نوجوانوں کے سروں اور سینوں پر براہ راست گولیوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائیاں فوجی سربراہ جنرل راونت کے بیان کا شاخسانہ ہیں جس میں انہوں نے کشمیری عوام کے خلاف فوج کو گولی چلانے کا اختیار دیا تھا۔کشمیر کے عوام کو محصور اور مجبور کردیا گیا ہے، ہمارے پر قدغنیں اور بندشیں ہیں۔گذشتہ روز کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے جنازوں میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور انہیں پرنم آنکھوں سے رخصت کیا ۔چیر مین حریت کانفرنس کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کے خلاف نفرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کشمیریوں کو سڑک ، بجلی اور پانی سے خریدا نہیں جا سکتا۔ کشمیری عوام کو پارلیمنٹ اور ووٹوں میں کوئی دلچسپی نہیں، کشمیریوں کو حق خودارادیت چاہئے۔کشمیر میں مظالم کی یہ صورت حال ہے کہ نوجوان اپنا سینہ تان کر فوج کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں ان کے دلوں سے موت کا خوف ختم ہو چکا ہے۔وہ آزادی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

میر واعظ عمر فاروق

مزید :

صفحہ آخر -