گوجرانوالہ: مخالفین کی مسجد میں فائرنگ سے نوجوان قتل

گوجرانوالہ: مخالفین کی مسجد میں فائرنگ سے نوجوان قتل

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں مخالفین نے مسجد کے اندر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ، پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔گرجاکھ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر مخالفین نے مسجد کے احاطہ میں فائرنگ کر کے پنتیس سالہ آصف کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، پولیس کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ، قتل ہونے والا محنت کش آصف ایک بچے کا باپ ہے ۔

مسجد /قتل

مزید :

صفحہ آخر -