ایوان بالا : وفاقی وزراء کی غیرحاضری پر چیئرمین سینیٹ برہم

ایوان بالا : وفاقی وزراء کی غیرحاضری پر چیئرمین سینیٹ برہم

  

اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا میں وفاقی وزراء کی غیر حاضری پر چیئرمین سینیٹ کا اظہار برہمی‘ حکومت کو وزراء کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت ‘ 7 وزراء نے ایجنڈا کو موخر کرنے کی درخواست کی ہے یہ پرائیویٹ ممبر ڈے ہے کیوں نہ ان وزراء کا ایوان میں داخلہ بند کردیں۔ وزراء کہاں پر جاتے ہیں جو ایوان میں نہیں آتے۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ آپ کا پوائنٹ ٹھیک ہے آخری مہلت دے دی جائے ‘ وزراء کو بتا دیا جائے گا کہ وہ ایوان میں آئیں،جس پر چار ایجنڈاہ کو موخر کردیا گیا پیر کو ایوان بالا مین پرائیویٹ ممبر ڈے کے دوران سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے صنعتی پیداوار کے حوالے سے تحریک پیش کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کے ایوان میں نہ ہونے پر چیئرمین سینیٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 7 وزراء نے ایجنڈا موخر کرنے کی ہدایت کی ہے مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ ان کا داخلہ بند کردیں۔

مزید :

صفحہ آخر -