بجلی چوروں کا ایس ڈی او پر شدید تشدد ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار

بجلی چوروں کا ایس ڈی او پر شدید تشدد ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوسیدواجد علی کاظمی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ڈی او(آپریشن) چاہ میراں سب ڈویژن عمران رسول نے اطلاع ملنے پراپنے سٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک اصغر اور اس کے ساتھیوں کو لیسکو کی مین لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیاجس پر مشتعل بجلی چوروں نے مسلح ہو کر ایس ڈی او کے دفتر پر حملہ کر دیا، اس دوران بجلی چوروں نے ایس ڈی او پر شدید تشدد کرتے ہوئے لہو لہان کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ایس ڈی او( آپریشن) چاہ میراں لیسکو کی درخواست پرتھانہ گجر پورہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

بجلی چور

مزید :

صفحہ آخر -