معاشی ترقی کیلئے حکومتی اور نجی اشتراک ضروری ہے،آغا وقار جاوید

معاشی ترقی کیلئے حکومتی اور نجی اشتراک ضروری ہے،آغا وقار جاوید

  

لاہور (کامر س رپورٹر) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل صوبہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے موثر کردار ادا کر رہا ہے ،ملک کی معاشی ترقی کیلئے حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کا مل کرسرمایہ کاری کرنا ازحد ضروری ہے۔ حکومت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے سے ڈویلپمنٹ سیکٹرز تعلیم، صحت، ہاؤسنگ، روڈز، فارسٹری، ٹورازم اور دیگر شہری سہولیات کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر پی پی پی سیل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آغا وقار جاوید نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل صوبہ پنجاب میں 41 ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں فلائی اوور ریلوے کراسنگ، ڈیفنس روڈ، وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم اور لاہور رنگ روڈ کا منصوبہ شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے 14 اگست 2016 کو لاہور رنگ روڈ منصوبے کا افتتاح کیا جو قریباً 24 ارب سے زائد مالیت سے بننے والا پنجاب کا سب سے بڑا سڑک کا منصوبہ ہے۔ عوام کیلئے سہولیات زندگی کو مزید بہتر بنانے اور معاشی ترقی کیلئے پنجاب میں ڈرائیورز ٹریننگ پروگرام، راولپنڈی رنگ روڈ، دینا منگلا روڈ، پارکنگ پلازہ/ شاپنگ مال فیصل آباد اور نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے اہم منصوبے شامل ہیں۔

آغا وقار

مزید :

صفحہ آخر -