شارٹ فا ل بڑھنے کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا

شارٹ فا ل بڑھنے کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا

  

لاہور (کامر س رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فا ل ایک بار پھر بڑھ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے سے گرمی کی شدت بڑھی ہے اور پنکھے ، روم کولر اور اے سی کا استعمال شروع ہو گیا ہے جس سے بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ ڈیمانڈ میں اضافہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دوراینہ میں دو سے چار گھنٹے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے بعد شارٹ فال بڑھ کر چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث گزشتہ روز شہروں میںآٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -