بورے والہ: سابق ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی شروع

بورے والہ: سابق ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سابق ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کاروائی شروع،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ نے آج انکوائری کے لیے طلب کر لیا،چیف جسٹس نے(ر)پوسٹ ماسٹر کے بچوں کو غفلت سے کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ میں انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا،تفصیلات کے مطابق (ر)پوسٹ ماسٹر محمد صابر اور اُنکے دو بچوں کو 7سال قبل تیز رفتاری سے کچل کر ہلاک کرنے اور پوسٹ ماسٹر کو زخمی کرنے والے ڈرائیور غلام فرید کو مقامی سول جج/مجسٹریٹ نے مقدمہ کی سماعت کے بعد متاثرہ خاندان کو29لاکھ روپے دیت،پانچ ہزار روپے دمان ادا کرنے اور 2سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سابق ایڈیشنل سیش جج بورے والا محمد ارشد نے ملزم غلام فرید کو بری کر دیا تھا اس فیصلے کے خلاف محمد صابر کے بھائی مدعی مقدمہ خادم حسین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ فاضل جج نے مبینہ طور پر رشوت لیکر فیصلہ میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جس پر چیف جسٹس کے حکم پر انکوائری رپورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے جج حبیب اللہ عامر نے ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد کو چارج شیٹ کرکے کاروائی شروع کر دی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/پریذئیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ سیالکوٹ نے آج مورخہ11اپریل کو انکوائری کے لیے مدعی مقدمہ اور ایڈیشن سیشن جج حال سیالکوٹ کو طلب کر لیا ہے۔
جج کیخلاف کارروائی

مزید :

صفحہ آخر -